حکومت عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، فاروق امان اللہ

    حکومت عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، فاروق امان ...

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی لوکل گور نمنٹ (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکو مت پنجاب عام شہری کوگھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے دیہی علاقوں کے زمینداروں کی سہولت کیلئے فاضل پور اور حاجی پور میں سٹیلا ئٹ آراضی ریکارڈ سنٹرز کاقیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس سے اب فاضل پور اور گردو نواح کے زمیندار راجن پور کی بجائے فاضل پور میں ہی اور حاجی پور کے زمیندار جام پور جانے کی بجائے حاجی پور میں ہی اپنی زمینوں کے معاملات کو حل کراسکیں گے اسی طرح بیٹ سونترا میں علیحدہ فیڈر کاقیام عمل میں لاکر بیٹ سونترا اور بستی خواجہ سمیت گردو نواح کے دیہات کی بجلی ریلوے فیڈر راجن پور سے علیحدہ کردی گئی ہے جس سے ان علاقوں کو مکینوں کواب بلا تعطل بجلی فراہم ہوگی یہ باتیں اُنہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کہیں اس موقع پر اُن کے بھائی سردار صدیق خان دریشک، سردار عبداللہ عامر دریشک ودیگر شخصیات موجود تھیں چیئر مین اسٹینڈ نگ کمیٹی سردار فاروق خان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں یونیورسٹی کاقیام میری اولین کوشش ہے ان شاء اللہ پاکستان تحریک ِانصاف کی حکو مت ہی ضلع راجن پور میں یونیورسٹی تعمیر کر کے ضلع کے نوجوان طلباء وطالبات کو گھر کی دہلیز پراعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی اور اس حوالے سے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی ضلع کے عوام کو خوشخبری دیں گے۔

فاروق امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -