جنوبی پنجاب میں مثالی امن وامان کاقیام اولین ترجیح، انعام غنی
ملتان ( وقا ئع نگار))ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے انتہائی مصروف دن گزارا اور مختلف پولیس محکموں اور سکیورٹی ایجنسیوں سے بریفننگ لیتے رہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے ریجنل پولیس آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور امن و امان کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،سی پی او حسن رضا،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ،ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم اور ڈی(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
پی او خانیوال محمد علی وسیم بھی اجلاس میں شریک تھے.ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مثالی امن و امان کا قیام ترجیح ہے ماضی کی طرح عوام کو پولیس سے متعلق شکایات اور انصاف نے حصول کیلئے لاہور چکر نہیں لگانے پڑینگے۔انہوں نے کہ وہ دفتر میں بیٹھ کر ڈاک نکالنے کے بجائے پولیس سسٹم کی بہتری اور سروس کی بہتری کی کوشش کریں گے۔
انعام غنی