ڈہرکی: دکانداروں، شہریوں پرکرونا حملہ، بازار ویران، خوف کی لہر

ڈہرکی: دکانداروں، شہریوں پرکرونا حملہ، بازار ویران، خوف کی لہر

  

ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے نواحی علاقے رہڑکی میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی محکمہ صحت کی جانب سے ٹیم پہنچنے پر شہریوں اور دکانداروں میں ٹیسٹ پازیٹو آنے کے خوف سے بھگدڑ مچ گئی دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کی دوکانیں بند ہوگئیں بازار ویران ہوگیا (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

جبکہ حجام کا کام کرنے والوں نیڈپٹی کمشنر کے حکم کے تحت اپنی دوکانیں کھولنے کیلئے کرونا کے سیمپل دیئے سیمپل دینے والے حجاموں فرمان منگی اور دیگر نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے بے روزگار ہو کربھوک و افلاس کی زندگی بسر کرنے پر مجبو رہیں اور اب ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک حکم نامہ میں کہا ہے کہ جن 'حجاموں کے کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آئے گا انکو دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی اس لیئے ہم کرونا ٹیسٹ کرا رہے ہیں کہ ہمارارزلٹ اللہ کرے نیگیٹو آئے اور ہم اپنے بچوں کیلئے روزی کرسکیں کرونا ٹیسٹ ٹیم نے لوگوں کواعتماد میں لینے کے بعد رہڑکی سے 90افرادکے کرونا ٹیسٹ سیمپل حاصل کرلیئے ہیں۔

بھگدڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -