عزم وہمت ڈے، مختلف شہروں میں تقریبات، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پھول پیش

عزم وہمت ڈے، مختلف شہروں میں تقریبات، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج ...

  

لیہ، میاں چنوں، ڈیرہ، اڈاپل14(نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر، نامہ نگار)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا کوروناوباء کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کے ساتھ عزم و ہمت کا دن منایا۔وزیر اعلی پنجاب کی طر ف سے ضلع بھرمیں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔پولیس،ریسکیو،ڈی ایچ کیوہسپتال کے طبی عملہ کے جانبازوں کو شیلڈاور شاباش دی۔عوام الناس میں آگہی کے لیے ماسک بھی تقسیم کیے۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کورونا وباء کے خلاف جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ساتھ عزم و ہمت کا دن منایا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی اشفا ق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے محکموں کی حوصلہ افزائی کے لیے فرداً فرداً پولیس اسٹیشن،ڈی ایچ کیو ہسپتال،ریسکیو1122اسٹیشن گئے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کورونا کے خلاف جس عزم رزم کے ساتھ آپ نے جہدوجہد کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں فرنٹ لائن کے سپاہی کا کردار ادا کرکے وہ خدمت کی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہم اسی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرہی کورونا وائر س کو مشترکہ کوششوں سے شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوموں پرمشکل وقت آکر گزر جاتے ہیں مگر ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلا? کی شرح کاانتہائی کم ہوناآپ سب کی دن رات کی انتھک محنت و خدمات کا نتیجہ ہے جس کو صوبائی سطح پربھی سراہا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طر ف سے آپ کو شاباش دی جارہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں ماسک،سینی ٹائزر،گلوز،شیلڈاور گلدستے تقسیم کیے۔بعدازاں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے ٹی ڈی اے چوک میں ٹائیگرفورس کے ہمراہ شہریوں میں ماسک تقسیم کیے اور کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑآصف اقبال نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اور اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلیمان لون نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی عملے کے ساتھ دن عزم و حمت کا دن منایا اور طبی عملے کی خدمات کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کو گلدستے،ماسک اور پھول پیش کیے اور مارکیٹوں میں آگہی کے سلسلہ میں ماسک بھی تقسیم کیے۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر صدارت زکریا ہال میونسپل کمیٹی میں مرکزی تقریب میں چیف افیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود ریسکیو 1122 میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کیافسران اور اہلکاران کی بھی شرکت، اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس میں سرٹیفکیٹس اور پھول تقسیم کئے، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ناقابل فراموش ہے مشکل وقت میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، ریکسکیو 1122 کے اہلکاروں سینیٹری ورکرز نے جس جذبہ سے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اسسٹنٹ کمشنر کی ریسکیو اہلکاروں کو انکے انسانیت کی خدمت کے جزبہ پر شاباش دی، اسسٹنٹ کمشنر نے صحافی برادری کو بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر فرنٹ لائن پر کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔'عزم و ہمت کے سو دن''کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری دفاتر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیاپاکستان میں کرونا ایمرجنسی کے سو روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیاکمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فرنٹ لائن فائٹر کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے عوام میں ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے کمشنر اور ڈی سی نے ریسکیو 1122 آفس،ٹیچنگ ہسپتال،ڈی ایچ ڈی سی کا بھی دورہ کرتے ہوئے تقریبات میں شرکت کی ریسکیورز،ڈاکٹرز اور ہیلتھ کے عملہ کو سلام عقیدت پیش کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں، سی ای او ہیلتھ خلیل احمد سکھانی اور ان کی ٹیم اراکین کی خدمات کو سراہاکمشنر ساجد ظفر ڈال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وباء میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمے تحسین کے قابل ہیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کرونا وبا سے ڈی جی خان کے محکموں نے سب سے پہلے سامنا کیا تجربہ نہ ہونے کے باوجود مثالی کام کیا گیااس موقع پر افسران اور عملہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال آغاظہیر عباس شہرازی اور پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کے پنجاب میں 100دن مکمل ہونے پر آج عزم و ہمت ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان 1122کے آفس میں منعقدہ پر وقار مگر سادہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جس جذبہ اور حب الوطنی سے آپ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کورونا وائرس میں مبتلہ مریضوں کو بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا۔اس کے علاوہ ناگہانی آفت میں ہر اول دستہ میں شامل ہوِے۔ قوم آپ کے جزبہ خیر سگالی کو ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہے۔ ہم آپ کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں تمام اہلکاروں کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اسی اثناء میں THQہسپتال میں منعقد کی گی تقریب میں شریک محفل ہوئے۔ یہاں تمام پیراء میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ MS ڈاکٹر محمد عمر غوری اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر آشر جاوید بھی شریک تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں آپ جیسے مسیحا موجود ہوں وہ کورونا تو کیا ہر وباء کو شکست دے سکتے ہیں آپ نے اپنا تن من سب کچھ اپنے وطن کے لیے قربان کرنے سے دریغ نہ کیا۔ جس کڑے وقت میں آپ نے کورونا کے مریضوں کا علاج کیا قوم آپ کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہم آپ کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شکریہ پیراء میڈیکل سٹاف آخر میں سب کو پھول پیش کیے گئے۔

عزم وہمت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -