ناقص پالیسیوں سے ملک بحرانوں سے دوچار، فیاض الدین، جاوید ارشد
خان پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
تک چھین لیا ہے عوام کو بنیادی انسانی حقوق تک مہیا نہیں کیے جا رہے جس کے باعث عوام میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ویسے تو مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت کے بہت سے عوامی منصوبے پایا ئے تکمیل کو پہنچے ہیں مگر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انمول منصوبہ تھا جو کہ سابقہ حلقہ NA193 موجودہ NA176 اور PP260 جو کہ تقریبا 25 کروڑ سے بھی زیادہ کا منصوبہ تھا جس میں مختلف یونین کونسلز میں سولرROپلانٹ لگے جس کے باعث عوام کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی یہ منصوبہ 2017 سے لیکر اب تک گورنمنٹ کی نگرانی میں پرائیویٹ کمپنی (KSB) کے ذریعے چل رہے تھے اور عوام مستفید ہو رہی ہے مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت نے جب KSB کا کنٹریکٹ ختم ہوا تو نیا اگریمنٹ نہ کیا جس کی وجہ سے 30جون 2020 کو پورے حلقے کے صاف پانی والے پلانٹ کو تالے لگا دئیے گئے اور عوام سے ایک اور بنیادی سہولت چھین لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت وبائی مرض پھیلا ہوا ہے ایسے نازک حالات میں عوام سے پانی جیسی بنیادی نعمت بھی چھین لینا بہت بڑا ظلم ہے اس سے عوام کو آلودہ پانی پینا پڑے گا اور عوام میں مختلف زہریلی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے اس موقع پرحلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد حنیف کی زیر قیادت ایم این اے و ایم پی اے سے ملاقات کی اور صاف پانی کے پلانٹ بند ہونے کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ بھی کیا جس پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اہل علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ صاف پانی کے پلانٹ چلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو اس سہولت سے ہر گز محروم نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حاجی محمد مراد خان رند، شیخ وقار الدین، شیخ عماد الدین، چوہدری بلال ارشد، ناصر خان دشتی، چوہدری افتخار، چوہدری عامر باجوہ، چوہدری عبدالخالق، شیخ ذیشان علی، محمد آصف حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔
بحرانوں