شاہ جمال میں بچے پر پالتوکتے کاحملہ بااثر زمیندار وں کیخلاف کارروائی شروع

شاہ جمال میں بچے پر پالتوکتے کاحملہ بااثر زمیندار وں کیخلاف کارروائی شروع

  

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)با اثر زمینداروں نے غریب اور کم عمر کاشتکار بچے پر پالتو کتا چھوڑ دیا۔تفصیل کے مطابق موضع رقبہ سرکار کے رہائشی عارف حسین چانڈیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گیارہ سالہ محمد طارق نے اپنی فصل کپاس کو پانی لگا رکھا تھا کہ اسی رنج پر(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

علاقہ کے با اثر افرادفیض بخش اور غلام مصطفیٰ نے اس پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے اسے پنڈلی پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا اس نے الزام عائد کیا کہ قبل اس کے اس کی بیوی پر بھی کتا چھوڑ کر زخمی کیا گیا تھا جس پر متذکرہ بالا افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -