چائلڈ پورنو گرافی کیس کے مجرم نے سزا کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

چائلڈ پورنو گرافی کیس کے مجرم نے سزا کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چائلڈ پورنو گرافی کیس کے مجرم سعادت امین نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے،مجرم سعادت امین نے ایڈوکیٹ تسنیم کے وساطت سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
اپیل دائر کردی ہے،ماتحت عدالت نے سعادت امین کو7سال قید اورجرمانے کی سزاسنارکھی ہے،جس کے خلاف اس کی اپیل چند روز قبل لاہورہائی کورٹ نے خارج کردی تھی،سعادت امین کی طرف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیصلہ حقائق کے برعکس دیا،عدالت عالیہ نے گواہوں اور شہادتوں کا جائزہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ مجرم کو چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں سرگودھا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سزا فیصلہ