جج کی برطرفی نواز شریف کی سزا غیرقانونی ہونے کا اعتراف،رانا ظفر اقبال

جج کی برطرفی نواز شریف کی سزا غیرقانونی ہونے کا اعتراف،رانا ظفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے کہاہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی انتظامی سطح پر میاں محمد نواز شریف کی سزا غیرقانونی ہونے کا اعتراف ہے۔ ثابت ہوگیا(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کہ سزا سنانے والے جج کا کردار جج کے طے شدہ معیار کے مطابق نہیں تھا، ویڈیو میں خود پر دباو تسلیم کرنے والے جج کا متنازعہ فیصلہ سچائی کی آخری ٹھوکر کا منتظر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اپناردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم پنجاب زاہد ملک ایڈووکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم پنجاب خالد نواز گھمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ارشد ملک کیس نے شریف خاندان کے خلاف سازش کے تمام پردے چاک کردیئے ہیں۔
سزا، اعتراف