لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)آئندہ ہفتے لاہورہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 73سے زائد افسروں کے تبادلے کئے جارہے ہیں،جن میں گریڈ20کے 3ایڈیشنل رجسٹرار،گریڈ19کے 9ڈپٹی رجسٹرار، گریڈ18کے 44اسسٹنٹ رجسٹراراورگریڈ18ہی کے 17پرسنل اسسٹنٹس شامل ہیں،ان افسروں کو حال ہی میں موجودہ عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جس کے بعد ان کی نئے عہدوں پر تعیناتیوں کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے،امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
ہوگا۔تبادلوں کی مجوزہ فہرست کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارز میں میاں اشفاق احمد، جانسن برنارڈ اور مسعود احمد، ڈپٹی رجسٹرارز نور محمد، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، محمد مقصود چوہدری، عثمان شوکت اور عطاء الرحمن،اسسٹنٹ رجسٹرارزعبدالرؤف، عمر ایاز، علی احمد ملک، آصف رسول، اجمل امیر خان، محمد صدیق، شبیر احمد اور رابعہ رفیع وغیرہ شامل ہیں۔
تبادلے امکان