خاتون سمیت 4افراد قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 6ہلاکتیں، متعدد زخمی

خاتون سمیت 4افراد قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 6ہلاکتیں، متعدد زخمی

  

راجن پور،وہاڑی، ٹبہ کوٹ، اڈا کوٹ بہادر، نواں شہر سیداں، صادق آباد، رحیم یارخان، میاں چنوں، مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)تھانہ محمدپوردیوان کے علاقے ٹھل مہتم میں 6 بچوں کی ماں کوغیرت کے نام پرقتل کردیا گیا قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او جام پور چوہدری فیاض الحق محمد پوردیوان پہنچ گئے ابتدائی معلومات کے مطابق 32 سالہ نسرین بی بی کو عمران ڈلو نا می نوجوان (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا ہے پو لیس ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین کے گلے کاٹ کراُنہیں قتل کیا گیا ہے مقتول عمران کہروڑ پکا کارہائشی ہے جواپنے رشتے داروں کو ملنے محمدپوردیوان آیا ہوا تھا پو لیس نے دونوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر جام پور منتقل کردیا ہے پولیس کے مطا بق دو ملزمان جو باپ بیٹا ہیں پولیس نے اُنہیں تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے نواحی علاقہ پیر مراد میں گھریلو ناچاقی پر ہمیشرہ کے سابقہ خاوند نے گولی مار کر سالے کو قتل کردیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق 93 ڈبلیو بی کے رہائشی امجد شاہ کی ہمشیرہ کی کچھ عرصہ قبل ہارون اباد کے رہائشی خالد شاہ کے ہوئی تھی شادی کے بعد اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر امجد شاہ نے اپنی ہمشیرہ کی طلاق لیکر اس کی شادی کسی اور جگہ کردی جس کا قاتل خالد شاہ کو رنج تھا گزشتہ روز امجد شاہ اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ خالد شاہ نے موقع پا کر اسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا شدید زخمی امجد شاہ کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاکر جانحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا لواحقین کے مطابق قتل کرنے والا خالد شاہ کچھ روز سے وہاڑی اکر ماسک بیچ رہا تھا جس نے اج موقع پر کر قتل کردیاہے۔ ڈکیتی میں مزاحمت پرڈاکو ؤں نے نوجواں پر گولیاں برسا دیں، جواں سالہ موٹر سائیکل سوار نو جوان قتل ہوگیاگزشتہ شب تھانہ صدر کبیروالا کی حدود نواحی اٹھ کسی کا رہائشی عامر رزاق موٹر سائیکل پر سوار خانیوال سے گھر واپس آرہاتھا کہ راستے میں ڈا کو ؤں نے گن پوائنٹ پر روکنا چاہا تاہم عامر رزاق نے روکنے کی بجائے موٹر سائیکل دوڑاکر ڈا کو ؤں کے چنگل سے نکلنا چاہا مگر داکو ؤں نے اسے جاتا دیکھ کر سیدھی فائر نگ کردی،گو لیاں جسم کے مختلف حصوں پر لگنے سے عامر رزاق لہو لہان ہو تا سڑک پر آن گرا جب کہ ڈاکو واردات نامکمل چھوڑتے فرار ہو گئے، گو لیوں سے چھلنے نو جوان موقع پر ہی خالق حقیقی جا ملا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کبیروالا نوشیروان علی خان چانڈیو صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دیک،متو فی چا ر کمسن بچوں کا باپ تھا، متو فی کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں اٹھ کسی ادا کردی گئی جس میں شہریوں،انتظامی آفیسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ چوک بہادر پور کے قریب مزدا اور رکشہ میں تصادم سے1شخص جاں بحق 6 شدید زخمی ہوگئے گزشتہ روز چوک بہادر پور کے قریب مزدااور رکشہ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گیا جب کہ 6افراد شدید زخمی ہو ئے واقع کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منگل کردیا جب کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو موٹروے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر 30 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ خانبیلہ کے رہائشی 30 سالہ نوجوان جہانزیب نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں طبی امداد کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہو پایا اور جسم زہر پھیل جانے پر دم توڑ گیا۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں 129 پندرہ ایل میں بیس سالہ نوجوان عدیل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا میاں چنوں کے نواحی گاؤں 129 پندرہ ایل میں 20 سالہ نوجوان عدیل جو اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا دروازے پر تار گرنے سے دروازے میں کرنٹ آگیا ہاتھ لگاتے ہی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -