کراچی،گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،بدترین ٹرپنگ،عوام بے حال،بجلی کا شارٹ فال نہیں،پاور ڈویژن کا دعویٰ

کراچی،گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،بدترین ٹرپنگ،عوام بے حال،بجلی کا شارٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، کراچی، لاہور(سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کیسا تھ ہی ہر چھوٹے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین ٹرپننگ و لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر وہ تو گھروں سے باہر بیٹھے ہیں، کیا خواتین اور بچوں کو بھی سڑ کوں پر لے آئیں؟ ابھی تو گرمیاں شروع ہوئی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے آن لیا ہے، روزی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پاور ہاؤسز کو گیس اور آئل کی کمی کا بدستور سامنا ہے، مجموعی طور پر شارٹ فال بھی تجاوز کر گیا ہے، تمام ڈسکوز میں بجلی کا شارٹ فا ل بڑھ گیا ہے اور اکثر گرڈ اوور لوڈڈ ہیں۔دوسری طرف لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باوجود پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ گھنٹوں گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو پانی کی کمی اور طلبہ کو آن لائن کلاس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہروں کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی 2 سے 3 بار بند کی جارہی ہے۔اس صورتحال کے باوجود پاور ڈویژن کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے، طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سسٹم میں 24ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہے تاہم بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے۔ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا اور شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 10 گھنٹے تک ہوگیا ہے جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں شہریو ں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ سے متاثر علاقوں کے نام بتانے سے بھی گر یز اں ہے اور آئندہ کے منصوبوں پربات کرنے کو بے چین ہے۔رات کو لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ کراچی، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل کالو نی، نیو کراچی، لیاری، آگرہ تاج کالونی، بہار کالونی، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ڈالمیا، گلشن جمال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، لسبیلہ، گلبہار، گرومندر، ناظم آباد، صدر، گارڈن، سولجربازار، کھارادر، جہانگیر روڈ، کلفٹن اور مارٹن کوارٹرز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش رہی جس سے شہریوں کیلئے رات گزارنا وبال بن گیا۔شہر میں بجلی طلب و رسد سے متعلق ترجمان کے الیکٹر ک سے متعدد بار پوچھنے پر بھی جواب نہیں ملا۔کے الیکٹرک کو سوئی سدرن سے گیس، پی ایس او سے فرنس آئل اور نیشنل گرڈ سے بجلی تو مل رہی ہے لیکن کے الیکٹرک کتنی بجلی پیدا کررہا ہے یہ کسی کو پتہ نہیں ہے۔کراچی والوں کے ذہنوں میں ایک ہی سوال ہے کہ مینٹی نینس کے نام پر آج کتنے گھنٹے بجلی جائیگی۔
لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -