اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ...
اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کا حال بتانے والے محکمہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ راولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال ،مری ،سرگودھا، میانوالی میں آندھی اوربارش کاامکان ہے،اس کے علاوہ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید ہے کہ گوجرانوالہ ،گجرات اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،ساہیوال ،ملتان ،ڈی جی خان، لیہ اوربھکر میں گردآلود ہواﺅں کے ساتھ بارش متوقع ہے،بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی گردآلو ہوائیں چلنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والے محکمہ کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ ژوب ،خضدار، لورالائی ،موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،صوبہ سنگھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -