محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ کااستعمال لازمی قرار،خریداری کیلئے 50 فیصد رقم محکمہ دے گا

محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ کااستعمال لازمی قرار،خریداری کیلئے ...
محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ کااستعمال لازمی قرار،خریداری کیلئے 50 فیصد رقم محکمہ دے گا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم کے پی میں اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ کااستعمال لازمی قراردے دیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ٹیبلٹ اساتذہ خریدیں گے جبکہ محکمہ50فیصدرقم واپس کرےگا،پالیسی کا مقصداساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے30اپریل کوپالیسی کی منظوری دی تھی،پالیسی مالی سال2020-21سے قابل عمل ہوگی،پالیسی کیلئے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرےگی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ہراستادکو15ہزارروپے دئیے جائیں گے،محکمہ تعلیم کاانٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کاسالانہ آڈٹ کرےگا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -