وزیراعلیٰ پنجاب کاصبح سویرے بغیرپروٹوکول لاہورکے مختلف علاقوں کادورہ ،انسدادکوروناکے حکومتی اقدامات کاجائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کاصبح سویرے بغیرپروٹوکول لاہورکے مختلف علاقوں کادورہ ...
وزیراعلیٰ پنجاب کاصبح سویرے بغیرپروٹوکول لاہورکے مختلف علاقوں کادورہ ،انسدادکوروناکے حکومتی اقدامات کاجائزہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صبح سویرے بغیرپروٹوکول لاہورکے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور انسدادکوروناکے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبرگ،جیل روڈ،ماڈل ٹاو¿ن ودیگرعلاقوں میں صورتحال کامشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض اہلکاروں کے ماسک نہ پہننے پراظہاربرہمی کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہر لمحہ عوام کوکوروناوباسے بچانے کیلئے وقف ہے،گھرسے نکلتے وقت ماسک پہنناہرشہری کیلئے ضروری ہے، ماسک پہننے کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لوگوں س اپیل ہے وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ،حکومت نے حفاظتی اقدامات عوام کی زندگیوںکے تحفظ کیلئے کئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -