ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

  

لاہور(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ساو¿تھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ بورڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زک کرالے، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ شامل ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 9 ریزرو کھلاڑی رکھے گئے ہیں، کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -