جعلی ڈگریوں پر پائلٹس کی برطرفی،شاہد خاقان عباسی نے خاموشی توڑ دی

جعلی ڈگریوں پر پائلٹس کی برطرفی،شاہد خاقان عباسی نے خاموشی توڑ دی
جعلی ڈگریوں پر پائلٹس کی برطرفی،شاہد خاقان عباسی نے خاموشی توڑ دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی ڈگریوں پر پائلٹس کی برطرفی،شاہد خاقان نے خاموشی توڑ دی۔سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ 50سے زیادہ پائلٹس ان سے رابطے میں ہیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو چاہیے کہ ان 262 پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرے، ان پائلٹس کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا حکومت نے بے قاعدہ لائسنس والے جن پائلٹس کی لسٹ دی ہے ان میں سے چند شہید ہو چکے، کچھ ریٹائرڈ اور کچھ کا ڈیٹا کلیئر نہیں جب کہ کچھ عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔اگر کسی پائلٹ نے امتحان میں نقل کی ہے تو اس کو فارغ کرنا چاہیے، یہ اختیار سول ایوی ایشن کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی جس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی ہے اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے نہ صرف درجنوں پائلٹس کو کام کرنے سے روک چکی ہے بلکہ گزشتہ روز 52 ملازمین کو بھی قواعد کی خلاف ورزی، جعلی ڈگری یا ڈگری میں ردو بدل اور قوانین کی خلاف ورزی پر فارغ کیاگیاہے۔

مزید :

قومی -