کورونا وائرس کے پھیلاو کا نیا ریکارڈ، عالمی سطح پر ایک ہی روز میں کتنے کیسز سامنے آئے؟ پریشان کن خبر

کورونا وائرس کے پھیلاو کا نیا ریکارڈ، عالمی سطح پر ایک ہی روز میں کتنے کیسز ...
کورونا وائرس کے پھیلاو کا نیا ریکارڈ، عالمی سطح پر ایک ہی روز میں کتنے کیسز سامنے آئے؟ پریشان کن خبر

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ قائم  سامنے آگیا ۔ایک ہی دن میں عالمی سطح پر دو لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آگئے ۔

ڈان نیوز نے عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ کیسزبرازیل اور بھارت میں سامنے آئے۔ 

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ کا ہندسہ بھی عبور کرچکی ہے جب کہ سات ماہ میں یہ موذی وائرس ڈیڑھ لاکھ سے زائد قیمتی جانیں نگل چکا ہے۔

گزشتہ روز برطانوی خبررساں ادارے نے بھارتی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہاں ایک دن میں ریکارڈ بائیس ہزار کیسز سامنے آئے جب کہ 442اموات ہوئیں۔ 

بھارت کورونا کیسز میں امریکا، برازیل اور روس کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

برازیل میں اب تک 15 لاکھ تصدیق شدہ انفیکشن اور 63 ہزار اموات ہوچکی ہیں جب کہ پیرو اور چلی میں بھی کیسز روس کے علاوہ یورپ کے کسی بھی حصے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ سات ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد امریکہ اور انڈیا کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں کو یا واپس لے لیا ہے یا ان پر عملدرآمد ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -