کراچی میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا،رہائشی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بجلی بحران شدت اختیارگیا،شہر میں بجلی کا شارٹ فال 500میگاواٹ ہو گیا،صنعتی علاقے بندہونے کے باوجودرہائشی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں،بجلی کی بندش سے کاروبار برباد اور گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیارگیا،شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ،مختلف علاقوں میں شہری کے الیکٹرک کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی طلب کم ہوتے ہی کے الیکٹرک نے پیداوارمیں بھی کمی کردی،شہر میں بجلی کا شارٹ فال 500میگاواٹ ہو گیا، بجلی کی طلب2900میگاواٹ اوررسد2500میگاواٹ ہے،کے الیکٹرک صرف1500میگاواٹ بجلی بنارہاہے جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے،سرجانی ٹاوَن،اورنگی ٹاو¿ن اورناظم آبادمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،لیاقت آباد،اولڈصدر، گارڈن،گلبہار اور لانڈھی میں صبح 8بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔