5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سب سے تاریک ترین دن ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا 5 جولائی کے حوالے سے پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سب سے تاریک ترین دن ہے ،5 جولائی کو منتخب حکومت اور پہلے منتخب وزیراعظم کو ہٹا یاگیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو آفاقی حقیقت کا ادراک نہیں ،آئین معطل اور جمہوریت کو لپٹا گیا اورشہری حقوق غصب ترقی کے عمل کوروکا،عدم برداشت اور انتہاپسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عام شہری وبا اور ٹڈی دل کے رحم وکرم پرہیں،مزدوروںکے سرو ں پر بے روزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں ، دو وقت کی روٹی اور انصاف مہنگا ہے غریب مزید غریب ہوتا جا رہاہے۔