ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیاگیا ،عاصم سلیم باجوہ

ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیاگیا ،عاصم سلیم باجوہ
ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیاگیا ،عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایم 8 پرکام کا آغاز اہم ترجیح ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی ،ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر26 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا،منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو روزاورترقی مل سکے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -