پریانکا چوپڑا اور ہرمن کے بریک اپ کی اندرونی وجہ بالآخر سامنے آگئی

پریانکا چوپڑا اور ہرمن کے بریک اپ کی اندرونی وجہ بالآخر سامنے آگئی
پریانکا چوپڑا اور ہرمن کے بریک اپ کی اندرونی وجہ بالآخر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار و پروڈیوسر ہرمن باویجا نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے تعلق ٹوٹنے کی وجہ بتا دی ہے۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی گلورکار و اداکار نک جوناس سے شادی سے پہلے بھارتی اداکار ہرمن کے ساتھ گہری دوستی تھی جسے دونوں مستقبل میں روشتہ ازدواج میں بدلنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے، پریانکا چوپڑا اور ہرمن پہلی بار 2008ءمیں فلم ’ لو اسٹوری 2050‘ کے سیٹ پر ملے تھے ، اس وقت پریانکا فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھیں جبکہ ہرمن کی یہ پہلی فلم تھی اور وہ اس انڈسٹری میں بالکل نئے تھے۔
فلم لو اسٹوری 2050 نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا جو پریانکا اور ہرمن کے رشتے میں دراڑ کا سبب بھی بنا اور 2 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن باویجا نے ایک انٹرویو کے دوران پریانکا اور ان کی علیحدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ اپنے کیریئر بنانے میں مصروف رہنے کے سبب پریانکا کو وقت نہیں دے پا رہے تھے اور اسی وجہ سے ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔‘
ہرمن باویجا کا کہنا تھا کہ ’وہ خود کو اس علیحدگی کا قصور وار ٹھہراتے ہیں، پریانکا ان سے ان کا وقت مانگی رہتی تھی مگر وہ مصروف تھے، وہ اپنی دو فلمیں فلاپ ہونے کے بعد بہت پریشر میں تھے اور تیسری فلم میں اچھا پرفارم کرنا چاہ رہے تھے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی تیسری فلم میں اتنے مصروف اور مگن ہو گئے تھے کہ انہیں یاد ہے کہ ایک بار ان کے ڈائریکٹر نے بھی اس بات پر انہیں ٹوکا تھا لیکن انہوں نے سب حدیں پار کر دیں تھیں جس کے نتیجے میں ان کی اور پریانکا کی علیحدگی بھی ہو گئی تھی۔

مزید :

تفریح -