وادی گلوان جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان لیکن کس بھارتی اداکار نے فیصلہ سنایا؟ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

وادی گلوان جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان لیکن کس بھارتی اداکار نے فیصلہ سنایا؟ ...
وادی گلوان جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان لیکن کس بھارتی اداکار نے فیصلہ سنایا؟ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اجے دیوگن کی جانب سے بھارت اور چین کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار اجے دیوگن نے بھارت اور چین کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں پر فلم بنا کر اس واقعے کو سلور اسکرین پر لانے کا ارداہ کیا ہے، تاحال فلم کی کاسٹ اور نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

View this post on Instagram

IT'S OFFICIAL... #AjayDevgn to make film on #GalwanValley clash... The film - not titled yet - will narrate the story of sacrifice of 20 #Indian army men, who fought the #Chinese army... Cast not finalized... Ajay Devgn FFilms and Select Media Holdings LLP will produce the film.

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh) on

بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کی یہ فلم چین کے ساتھ لڑتے ہوئے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے 20 بھارتی فوجیوں کی زندگیوں سے متعلق ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے کہا تھا کہ چین کے سا تھ جھڑپ میں ان کا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہوا ہے جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے بھارتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چین کے فوجیوں نے تصادم میں نوکیلے بانس استعمال کیے تھے۔

زخمی بھارتی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے چینی فوجیوں سے تصادم میں صرف لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں چین سے جھڑپ میں 20فوجی مارے گئے تھے۔

مزید :

تفریح -