"سٹاک ایکسچینج حملہ، ماسٹر مائندسلمان ابتداءمیں ہی مارا گیا، دیگر ساتھی گھبراگئے اور انہیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ۔۔۔" حیران کن انکشاف

"سٹاک ایکسچینج حملہ، ماسٹر مائندسلمان ابتداءمیں ہی مارا گیا، دیگر ساتھی ...

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات جاری ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر مائندسلمان ابتداءمیں ہی مارا گیا جس کے باعث دیگر ساتھی گھبراگئے، انہیں اسٹاک ایکسچینج کے اندر جانے کے راستے کا علم نہ تھا،باہر ہی ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔

خبررساں ایجنسی کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ   تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ دہشتگرد سلمان نہ صرف اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ تھا بلکہ اس نے اسٹاک ایکسچینج کے اطراف کی ریکی کر رکھی تھی لیکن دہشت گرد سلمان حملے کی ابتدا ہی میں مارا گیا جس کے بعد دیگر دہشت گرد گھبرا گئے، اسی وجہ سے منصوبہ ناکام ہوگیا۔

تفتیشی اداروں کے مطابق سلمان نے ہی دیگر دہشت گردوں کو اپنے ساتھ اندر لے کر جانا تھا مگر اس کے مارے جانے کے بعد دیگر دہشت گردوں کو اسٹاک ایکسچینج کے اندر جانے تک کے راستے کا علم نہ تھا۔سلمان کے دیگر ساتھی کافی دیر تک سوچتے رہے کہ کس راستے سے اندر جائیں لیکن راستے کا علم نہ ہوجانے کی وجہ سے وہ گھبرا گئے اور باہر ہی ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -