2 روز میں 325 پولیس اہلکار کورونا کاشکار،مجموعی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟

2 روز میں 325 پولیس اہلکار کورونا کاشکار،مجموعی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟
2 روز میں 325 پولیس اہلکار کورونا کاشکار،مجموعی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائر س سے ملک بھر کے تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، خصوسا فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار بھی اس کے نشانے پررہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے محکمے کے 1670 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں افسران و جوان دونوں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران پولیس فورس میں کورونا کے 325 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان کا ززید کہنا تھا کہ 16 پولیس اہلکار اب تک وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدر آباد سے تعلق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیر علاج اہلکاروں کی تعداد 1219 ہے جبکہ 435 صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔

 خیال رہے  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔

 سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 92 ہزار 306 ، پنجاب81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی تعداد ایک ہزار 288 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سندھ سے کم ہے تاہم اس صوبے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار 871 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک ہزار501، خیبرپختونخوامیں ایک ہزار 20، اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیرمیں 35 جب کہ گلگت بلتستان میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -