میں توچاہتا تھاکورونا میں سب کچھ بند ہوجائے،وزیراعظم نے مجھے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن پرقائل کیا،صدرعارف علوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ میں توچاہتا تھاکورونا میں سب کچھ بند ہوجائے لیکن وزیراعظم نے مجھے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن پرقائل کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویزکبھی زیرغورنہیں آئی،18ویں ترمیم نظرثانی سے بہترہو سکتی ہے،وسائل کی تقسیم پراختلافات معمول کی بات ہے،وفاق اورصوبے میں اختلافات چلتے رہتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہاکہ جمہوریت میں کسی ایک کافلسفہ نہیں چل سکتا،تعلیمی ادارے عید کے بعدکورونا صورتحال دیکھ کرکھولنے چاہئیں،شکرہے کوروناسے اموات کم ہوئی ہیں،کوروناکے باعث عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ کرپشن کےخلاف عمران خان کی جنگ جاری ہے،کرپشن جاری رہی تواداروں کاحال سٹیل ملزجیساہوگا،پاکستان میں مادرپدرآزادکرپشن رہی ہے،انہوں نے کہاکہ چینی،پٹرول سمیت ہرسکینڈل کے ذمے داران کوہٹایاجائے،پہلی بارحکومت نے سکینڈلزکی تحقیقات کے بعدرپورٹس جاری کی ہیں،صدرعارف علوی نے کہاکہ جہانگیرترین کوحکومت نے باہرنہیں بھیجا،وہ واپس آجائیں گے۔