شہباز شریف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تقلید کرتے ہوئے کورونا کیخلاف جنگ لڑیں،فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تقلید کرتے ہوئے کورونا کیخلاف جنگ ...
شہباز شریف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تقلید کرتے ہوئے کورونا کیخلاف جنگ لڑیں،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تقلید کرتے ہوئے کورونا کیخلاف جنگ لڑیں،شہباز شریف ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں، عملی دنیا میں قدم رکھیں، شہباز شریف صاحب، ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر دلی مبارک باد، شہباز شریف وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تقلید کرتے ہوئے کورونا کیخلاف جنگ لڑیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہباز شریف ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں، عملی دنیا میں قدم رکھیں،بطور اپوزیشن لیڈر کورونا کیخلاف سیاسی، مالی و قانونی محاذ پر لڑنا شہباز شریف کا فرض ہے۔

انہوںنے کہاکہ امید ہے شہباز شریف پورے ملک میں کورونا کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے، امید ہے شہباز شریف 40سال کی بے مثال کرپشن کی تفتیش میں تعاون کریں گے، شہباز شریف صاحب، ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -