حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن کوہرمعاملے میں روڑے نہیں اٹکانے چاہئیں،چودھری سرور

حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن کوہرمعاملے میں روڑے نہیں اٹکانے ...
حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن کوہرمعاملے میں روڑے نہیں اٹکانے چاہئیں،چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ حکومت کواپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کوہرمعاملے میں روڑے نہیں اٹکانے چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور سے طلبایونین کے وفدنے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہاکہ حکومت کوپارلیمنٹ کے اندراور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،وزیراعظم کی ایماندار ی پرمخالفین بھی انگلی نہیں اٹھاسکتے۔چودھری سرورنے کہاکہاپوزیشن کوہرمعاملے میں روڑے نہیں اٹکانے چاہئیں،ہم ملک سے کر پشن ودیگرمسائل مائنس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے ،اتحادی حکومت کیساتھ ہیں ،اپوزیشن صبر سے عام انتخابات کاانتظار کرے ،تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ،انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -