"دبائو میں آکر حکومت نے مندر کی تعمیر رکوادی تو دنیا میں عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جائے گا کہ وہ ۔ ۔ ۔ " معروف شاعر نے وہ بات کہہ دی جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

"دبائو میں آکر حکومت نے مندر کی تعمیر رکوادی تو دنیا میں عمران خان کے خلاف ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لیے ہونیوالی کھدائی رکوادی گئی اور اب معروف شاع اور سینئر کالم نویس منصور آفاق نے لکھا کہ " ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگردبائو میں آکر حکومت نے مندر کی تعمیر رکوادی تو دنیا میں عمران خان کے خلاف بھرپور انداز میں پروپیگنڈا کیا جائے گا کہ وہ مذہبی انتہا پسند بن چکے ہیں،وہ طالبان کے حامی رہے ہیں۔انہوں نےاسامہ بن لادن کو شہید قرار دیاہے اور اب مند رکی تعمیررکوادی ہے"۔

روزنامہ جنگ مٰیں منصور آفاق نے مزید لکھا کہ " کچھ لوگوں کو اس بات کابھی دکھ ہے کہ مساجد کی تعمیر کےلئے تو حکومت رقم فراہم نہیں کرتی مگر مندر کی تعمیر کےلئے فراہم کررہی ہے۔

مندر کی تعمیر رکوانے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی مگر عدالت عالیہ نے اپنے فیصلےمیں کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کی طرح اقلیتوں کو بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔اب دیکھنا ہے کہ نظریاتی کونسل کےاہل دانش و بینش کیا فرماتے ہیں۔وہاں بھی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔

اگر آج ہم نے پاکستان میں نئے مندروں کی تعمیر پر پابندی لگادی تو پھر انڈیا کو مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے سے کون روک سکتا ہے۔ وہاں پہلےہی مودی حکومت کی پالیسیوں نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔اگر ہم نے یہاں ہندو کمیونٹی کو اس کے حقوق نہ دیے تو بھارت کے ساتھ کس منہ سے وہاں کی مسلم آبادی کے حقوق کی بات کر یں گے"۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -