وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراینٹی کرپشن کی کارروائیاں،جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ریکوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراینٹی کرپشن کی کارروائیاں،جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراینٹی کرپشن کی کارروائیاں،جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ریکوری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ،ایک ماہ میں 10 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزارروپے کی کیش ریکوری کی گئی جبکہ 4 ہزار 856 کنال اراضی واگزارکرائی گئی ،واگزارکرائی گئی اراضی کی مالیت 3 ارب 36 کروڑ 3 لاکھ روپے ہے ،اینٹی کرپشن یونٹ نے ایک ماہ میں ایک عدالتی مفرور اور8 اشتہاریو ں کو گرفتار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پرعملدرآمدجاری ہے،کرپٹ مافیاکی ہر سطح پرسرکوبی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماضی میں ہونےوالی کرپشن نے ملک کابیڑاغرق کردیا،عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کاررروائی جاری رہے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -