"وہ قافلہ منزل پر نہیں پہنچتا جو۔۔۔"شادی کے ایک ماہ بعد شہروز اور صدف کنول نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

"وہ قافلہ منزل پر نہیں پہنچتا جو۔۔۔"شادی کے ایک ماہ بعد شہروز اور صدف کنول نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مئی کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار شہروز سبزوار اور ان کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول نے شادی پر تنقید کرنے والوں کو کراراجواب دے دیا۔

انڈی پنڈنٹ اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدف نے کہا کہ انہیں اس ساری نفرت پر ہنسی آئی اور انہیں کوئی فرق ہی نہیں پڑا۔

شہروز اور صدف کی شادی پر سوشل میڈیا پر جو طوفان اٹھا تھا اس پر بات کرتے ہوئے شہروز نے کہا ’ہمارے بڑوں نے ہم سے کہا کہ (یہ کہتے ہوئے شہروز کا لہجہ ہلکا سا تلخ ہوا) وہ قافلہ کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچا جس نے رک رک کر ہر بھونکنے والے کتے کو پتھر مارا ہو‘۔

ذاتی نوعیت کے حملوں سے متعلق سوال پر صدف نے کہا: ’کیا آپ کو میرے چہرے سے یا انداز سے محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے کوئی فرق پڑا ہوگا‘۔

صدف کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان کے شوہر ہیں، اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے انہیں فرق بالکل نہیں پڑتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شادی پر جو ہنگامہ کھڑا ہوا، اس کی انہیں بالکل پرواہ نہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی ایسے ہنگامے ہوچکے ہیں۔اس پر شہروز کا کہنا تھا کہ صدف کنول ذہنی طور پر ایک مضبوط لڑکی ہیں۔

آخر میں صدف نے کہا کہ ’میں تو کہتی ہوں لوگ مزید بولیں تاکہ میرے گناہ دھلیں۔‘

وہ ہمیشہ ہی سے چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کم لوگوں کی موجودگی میں ہو۔

سادگی سے شادی ہونے پر صدف نے کہا کہ وہ تو چاہتی ہی یہی تھیں کہ سادگی سے شادی ہو جب کہ  شہروز نے کہا کہ  جیسے دیگر ممالک میں کئی مشہور شخصیات سادگی سے 70 یا 80 افراد کی موجودگی میں شادی کرتے ہیں اسی طرح ہم نے بھی کرلی، اس سے لاک ڈاؤن کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

مزید :

تفریح -