قومی رابطہ کمیٹی میں مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، لوٹوپھوٹوگروپ ہوتاتوملک میں کوروناوباکے دوران حشرنشرہوتا،اجمل وزیر

قومی رابطہ کمیٹی میں مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، لوٹوپھوٹوگروپ ہوتاتوملک ...
قومی رابطہ کمیٹی میں مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، لوٹوپھوٹوگروپ ہوتاتوملک میں کوروناوباکے دوران حشرنشرہوتا،اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے کہاہے کہ کوروناکیخلاف نبردآزمافرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیروہیں، خیبرپختونخواکے ہسپتالوں کی استعدادکاربڑھارہے ہیں،قومی رابطہ کمیٹی میں مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، لوٹوپھوٹوگروپ ہوتاتوملک میں کوروناوباکے دوران حشرنشرہوتا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخو ااجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کوروناکیخلاف نبردآزمافرنٹ لائن ورکرزہمارے ہیروہیں، کوروناوبانے ترقی یافتہ ممالک کے صحت نظام کوبھی متاثرکیا،خیبرپختونخواکے ہسپتالوں کی استعدادکاربڑھارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں لوٹ مارکی سیاست کی وجہ سے ملک کونقصان پہنچا،قومی رابطہ کمیٹی میں مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، لوٹوپھوٹو گروپ ہوتاتوملک میں کوروناوباکے دوران حشرنشرہوتا۔
اجمل وزیر نے کہاکہ کوروناسے نمٹنے کیلئے سیاست سے بالاترہوکراقدامات کئے گئے ہیں،وباپرقابوپانے کیلئے ایس اوپیزپر عملدرآمدضروری ہے۔