مقبوضہ کشمیر کے ضلع ”پلوامہ “ میں دھماکہ ، بھارتی میڈیا کا عویٰ
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میںبھارتی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پلوامہ میں ایک کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کے ہاتھوں میں چوٹیں آئیں۔انہوں نے مزید کہازخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ ضلع پلوامہ کے گونگو میںیہ آئی ای ڈی ایک درخت کے نیچے نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ بھی ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایجنسی نے سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ آئی ای دھماکہ ا±س وقت ہوا جب وہاں سے سی آر پی ایف کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔