بحریہ ٹاون کاپاکستانی طلبا کیلئے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کااعلان

بحریہ ٹاون کاپاکستانی طلبا کیلئے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کااعلان
بحریہ ٹاون کاپاکستانی طلبا کیلئے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحریہ ٹاﺅن نے پاکستانی طلبا کیلئے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے کہاہے کہ پی ایچ ڈی کیلئے ہر سال پاکستان سے25 طلباکو بیرون ممالک بھیجا جائےگا،چیئرمین بحریہ ٹاﺅن کاکہنا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی،یوای ٹی لاہورسے طلبہ کوپی ایچ ڈی کیلئے باہرممالک بھیجاجائیگا، قائداعظم یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی اورپشاوریونیورسٹی کے طلباکوبھی پی ایچ ڈی کیلئے باہربھیجاجائیگا۔
چیئرمین بحریہ ٹاﺅن نے کہاکہ پاکستانی طلبا بیرون ملک سے سائنس اورٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرسکیں گے،پی ایچ ڈی کیلئے دنیا بھر کی 200 یونیورسٹیز کا انتخاب کیا گیا ہے ،ملک ریاض نے کہاکہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے پرپاکستانی طلباسے بانڈسائن کرایاجائےگا،پاکستانی طلباپی ایچ ڈی کے بعدوطن آکرپانچ سال تک ملک کی خدمت کرنے کے پابندہوں گے۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ پی ایچ ڈی کےاخراجات بیگم اختررخسانہ میموریل ٹرسٹ بحریہ ٹاون برداشت کرےگا۔