اداکارہ میرا بھی سرکاری ٹی وی پر شو کرنے کیلئے تیار لیکن اس کا موضوع کیا ہوگا؟ پتہ چل گیا

اداکارہ میرا بھی سرکاری ٹی وی پر شو کرنے کیلئے تیار لیکن اس کا موضوع کیا ...
اداکارہ میرا بھی سرکاری ٹی وی پر شو کرنے کیلئے تیار لیکن اس کا موضوع کیا ہوگا؟ پتہ چل گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے دوست بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Goo go go go go go go. Go corona go go go right now go go c go go go. Teachers Best friends family Doctors family teachers so much to learn from you all Health awareness program education based programs Aviation is the best subject Captains pilots. Get ready for my show only one Ptv my favorite channel. I am tired of question answer session on phone I’m getting sick answering question about coronavirus

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ ’گو گو گو کورونا گو گو گو، یہاں سے ابھی چلے جاﺅ۔‘

میرا نے اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مختلف آگاہی مہم اور پروگرامز کیے جارہے ہیں جن کے تحت عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -