بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،22 سالہ نوجوان زخمی،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،22 سالہ نوجوان ...
بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،22 سالہ نوجوان زخمی،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا،پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے رات گئے جان بوجھ کر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی سے22سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آبادی پر مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا،بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -