کورونا افغان صدارتی محل بھی پہنچ گیا، صدر کی قریبی انتہائی اہم شخصیت چل بسی

کورونا افغان صدارتی محل بھی پہنچ گیا، صدر کی قریبی انتہائی اہم شخصیت چل بسی
کورونا افغان صدارتی محل بھی پہنچ گیا، صدر کی قریبی انتہائی اہم شخصیت چل بسی

  

کابل (شِنہوا) افغانستان کے صدر کے معاشی ترقی، تجارت اورتخفیف غربت سے متعلق خصوصی مشیر محمد یوسف غضنفر کوویڈ19-کی وبائی بیماری سے انتقال کر گئے، یہ بات صدارتی محل نے ہفتہ کو ایک بیان میں بتائی۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق یوسف غضنفر کو نوول کروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد کچھ دن قبل ترکی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔فروری میں ملک میں وبا ءپھوٹنے کے بعد سے افغانستان میں اب تک کوویڈ19-کے32ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 819 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -