ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری نوٹس سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کردیا

ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری نوٹس سرکاری رہائش گاہ پر ...
ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری نوٹس سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کردیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری کیا گیا نوٹس تین بار وصول نہ ہونے پر سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے میں ان کے اہل خانہ کو 7 روز کے اندر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف بی آر نے تین بار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کیا لیکن وصول کرنے سے ا نکار کردیا گیا جس پر قانون کے مطابق مذکورہ نوٹس رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے پتے پر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -