ایک اور ٹی وی چینل 24 نیوز بند کرنے، تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، سی ای او نے اعلان کردیا

ایک اور ٹی وی چینل 24 نیوز بند کرنے، تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، سی ...
ایک اور ٹی وی چینل 24 نیوز بند کرنے، تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، سی ای او نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کو بند کرنےاور چینل کے 965 ملازمین کو فارغ کرنے  کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

صحافی اسد ملک نے چینل کے سی ای او کے میسج کا سکرین  شاٹ شیئرکیا اور لکھا کہ " پی ٹی آئی حکومت کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 24 نیوز کے مالک نے چینل بند کرنے اور تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا"۔

سی ای او کی طرف سے شیئر کیے گئے میسج میں پڑھا جا سکتا ہے کہ "کئی لوگوں کیساتھ مشاورت کے بعد آج ہم  نے بوجھل دل کے ساتھ 24 نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں روز کی وفاقی حکومت کی بلیک میلنگ سے تھک گیا ہوں، ہر سیکنڈ، ہر روز پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز کیخلاف قانونی فیسیں بھی بھر رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ ہم میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ایک دن ہم واپس آئیں گے ، انشاء اللہ، مہربانی کرکے 24 نیوز کے تمام 965 ملازمین کے لیے ایک ماہ کا نوٹس تیار کریں"

یادرہے کہ 24 نیوز سے پہلے بھی ایک چینل قانونی معاملات اور لائسنس کے سلسلے میں اپنی نشریات بند کرچکا ہے جبکہ ایک چینل کی سپریم کورٹ سے شنوائی ہوئی ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -