خلیجی ریاستوں میں کورونا بے قابو، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ پریشان کن اعدادوشمار جاری

خلیجی ریاستوں میں کورونا بے قابو، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ ...
خلیجی ریاستوں میں کورونا بے قابو، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ پریشان کن اعدادوشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ریاستوں میں کورونابے قابو ۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ  پریشان کن اعدادوشمار کے مطابق وہاں مریضوں کی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پڑوسی متحدہ عرب امارات میں بھی 50 ہزار سے زیادہ متاثرین موجود ہیں۔

پچھلے مہینے عرب کی دو بڑی معیشتوں میں مکمل طور پر کرفیو اٹھائے جانے کے بعد نئے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مارچ کے وسط سے ہی دونوں ممالک میں پابندیاں عائد تھیں اور پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد تجارت، کاروبار اور عوامی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا موقع ملا ہے۔

جمعے اور ہفتے کو بھی مملکت میں 4100 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد سعودی عرب میں متاثرین کی مجموعی تعداد 205،929 ہوگئی ہے۔مملکت میں اب تک کورونا وائرس سے 1858 اموات ہو چکی ہیں۔

یومیہ متاثرین کی تعداد میں پہلی بار جون کے وسط میں 4000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا لیکن اب اس تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

سعودی عرب میں چھ خلیجی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین موجود ہیں۔

 خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 26 لاکھ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہو۔ ادارے نے کہا ہے کہ اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہیں اپنائیں تو کئی گنا اور لوگ اس مرض کا شکار ہو جائیں گے۔
امریکہ اور انڈیا کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں کو یا واپس لے لیا ہے یا ان پر عملدرآمد ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بتایا جا رہا ہے۔
یورپی یونین نے 14 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے شہریوں کو یکم جولائی سے یونین میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان ممالک میں چین، برازیل اور امریکہ شامل نہیں ہیں۔