”نیب کو ان منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیے“صدر مملکت عارف علوی نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں

”نیب کو ان منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیے“صدر مملکت عارف علوی نے ایسی بات ...
”نیب کو ان منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیے“صدر مملکت عارف علوی نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آر ٹی جیسے منصوبوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔نجی نشریاتی ادارے 'جیو نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب اگر ان کیسز کی تحقیقات نہیں کرتا تو کسی کو تو پٹیشن دائر کرنی چاہیے کہ نیب ایسا کیوں نہیں کر رہا۔انہوں نے نجی اداروں کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں 15 سے 20 فیصد تک کورونا موجود ہے مگر لوگوں میں اس کی علامات موجود نہیں ہیں اور ہم 'ہرڈ امیونٹی' کی جانب جارہے ہیں۔

عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جانوروں سے نہیں پھیلتی یہ انسانوں کے اجتماع سے ہی پھیلے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایس او پیز آج جاری کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 'جیسے حرم میں حج کے موقع پر لوگ پیسے دے دیتے ہیں اور قربانی ہوجاتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ملک میں بھی اجتماعی قربانی کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عید الاضحیٰ اور محرم میں اگر ہم کورونا کو کنٹرول کرلیں تو سب ہمارے کنٹرول میں آجائے گا'۔

مزید :

قومی -