پارٹی رکنیت سے معطلی کے بعد عظمی کاردار کا بشری بی بی کے خلاف اپنی آڈیوپر حیران کن موقف سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردارنے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رکنیت سے برخاست کے فیصلے کا علم میڈیا سے ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول نہیں ہوا تھا، میرے خلاف سازش کی گئی تھی، میں تو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دینا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی، میری آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے آج پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جس کے بعد عظمی کاردار پنجاب اسمبلی کی رکن بھی نہیں رہ سکیں گی۔
واضح رہے کہ عظمی کاردار کی نامناسب آڈیو لیک ہونے پر پارٹی کی جانب سے انہیں ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھجوایا گیا تھا تاہم وہ اپنے جواب سے ڈسپلنری کمیٹی کو مطمئن نہیں کر پائی اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔اس سے قبل عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔