گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ میں موجود سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت،اب حالت کیسی ہے؟تشویشناک خبر آگئی

 گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ میں موجود سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا ...
 گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ میں موجود سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت،اب حالت کیسی ہے؟تشویشناک خبر آگئی

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،وہ گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ تھے جو کہ گذشتہ روز ختم ہو گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان میں وبا کے جراثیم بدستور موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے کئی کھلاڑی بھی اس عالمی موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں جن میں نمایاں ترین مشرفی مرتضیٰ ہیں جو 14 روز قرنطینہ میں گذارنے کے باوجود کورونا کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور دوسری مرتبہ بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مشرفی کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق کورونا کے مضر جراثیم اب بھی ان کے جسم میں موجود ہیں اور انہیں مزید کئی روز تک گھر میں قرنٹائن ہونا پڑے گا ۔

بنگلہ دیشی وزارت صحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نسیمہ سلطانہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے سب سے زیادہ 2911 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 52445 ہوگئی۔ دریں اثناء مزید 37 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 709 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکت اب تک کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 523 مزید مریضوں کی صحت یابی کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 11120 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 333073 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

کھیل -