اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکنے پر اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکنے پر اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئی
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکنے پر اداکارہ اشنا شاہ بھی میدان میں آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکارہ اشنا شاہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے قائد اعظم کا قول یاد دلا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول لکھا، جس قول میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہے۔آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا مسلک سے ہو لیکن اِس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں سی ڈی اے نے مندر کا کام رکوادیاہے، ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ مندر بغیر نقشے کے بنایا جارہا تھا۔

مزید :

تفریح -