پیپلز پارٹی کے معروف رہنما کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ڈی ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر صادق بلوچ نے بتایا کہ ڈاکٹرآیت اللہ درانی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔آیت اللہ درانی 2008 کے انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ 2011 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے۔صحافی عمار مسعودنے کہا کہ آیت اللہ درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔پیپلزپارٹی ایک جی دار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے، ان کا انتقال پارٹی اوربلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
آیت اللہ درانی کرونا کے باعث انتقال فرما گئے۔ پیپلز پارٹی ایک جی دار سیاستدان سے محروم ہو گئی pic.twitter.com/4jtLan7jdP
— Ammar Masood (@ammarmasood3) July 5, 2020