حکومت نے شالیمار ٹرین کو بند کرنے کا اعلان کردیا ،مسافروں کے لیے پریشان کن خبرآگئی

حکومت نے شالیمار ٹرین کو بند کرنے کا اعلان کردیا ،مسافروں کے لیے پریشان کن ...
حکومت نے شالیمار ٹرین کو بند کرنے کا اعلان کردیا ،مسافروں کے لیے پریشان کن خبرآگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریلوے نے شالیمار ٹرین 15 جولائی سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان چل رہی ہے جسے خسارے میں چلنے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شالیمار ٹرین 15 جولائی سے بند ہوجائے گی۔شالیمار ایکسپریس کراچی سے بذریعہ روہڑی، بہاولپور اور ملتان اور فیصل آباد سے ہوتے ہوئے لاہورپہنچتی ہے۔

مزید :

قومی -