مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن سے شکوہ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن سے شکوہ کردیا
مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن سے شکوہ کردیا

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی ناکامی ریاست کے لیے تباہ کن ہے، جے یوآئی کی طرح اپوزیشن اپنی قوت کا اظہارکرتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی جمود ہے، ہر وقت نیب اور ایف بی آرکی تلوار لٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں احتساب صرف اپوزیشن کاہوتا ہے جب کہ 30 ارب روپےکا بی آر ٹی منصوبہ اب 120 ارب روپے سے زائد کا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 1977کو جمہوریت کا قتل ہوا، ہم نے اس کا مقابلہ کیا، پاکستان جمہوری ملک ہے، یہاں ڈکٹیٹر شپ یاصدارتی نظام نہیں آسکتا جہاں ڈکٹیٹر شپ ہو، وہاں صحافت فروغ نہیں پاتی۔

مزید :

قومی -