کتنے کروڑ روپے نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آگ لگائی گئی ؟جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی

کتنے کروڑ روپے نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آگ لگائی گئی ؟جے آئی ٹی رپورٹ ...
کتنے کروڑ روپے نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آگ لگائی گئی ؟جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کی تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاون میں واقع فیکٹری میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری میں حماد صدیقی اور رحمان بھولا کا ہا تھ تھا،20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران اندرونی اوربیرون طور پراثراندازہونے کی کوشش کی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کے واقع کو ایف آئی آر میں ایسے پیش کیا گیا ہے جیسے کوئی عام قتل کا واقعہ ہو، دہشت گردانہ کارروائی کو ایف آئی آر میں پہلے قتل اور پھرحادثہ قرار دیا گیا۔ 27 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیر کے دن جاری کی جائے گی۔بلدیہ ٹاون کی فیکٹری میں ستمبر 2012 میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔

مزید :

قومی -