نجی ٹی وی چینل"24 نیوز" کی بندش پر مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی کلاس لے لی،ایسی باتیں کہہ دیں کہ شہباز گل بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

نجی ٹی وی چینل"24 نیوز" کی بندش پر مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی کلاس لے ...
نجی ٹی وی چینل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی نیوز چینل 24کی بندش اور 965 ملازمین کی نوکری ختم ہونے پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران صاحب ظالم اور فسطائی حکمران ہیں جن کا جمہوریت سے دور کا بھی لینا دینا نہیں عمران مافیا کی قیادت میں ملک بند، پارلیمان بند، معیشت بند، روزگار بند، روٹی بند، کاروبار بند، میڈیا بند صرف منہ چل رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب معیشت تباہ، عوام کو بیروزگاراور اشیائے ضروریہ کی قلت پید اکرکے پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کررہے ہیں، عمران صاحب نے اے ٹی ایمز کو نوازا، لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا ،عمران صاحب اس ایک ہزار خاندان کے روٹی روزگار کا کیا ہوگا؟ جواب دیں نئے پاکستان میں سچ بولنے والوں پر روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نئے پاکستان کا دستور فسطائیت، جھوٹ اور غلامی ہے ، عمران صاحب کی فسطائیت کی سیاہ رات میں تبدیلی صرف ضمیرفروشوں، ابن الوقتوں اور چاپلوسوں کے لئے آئی ہے ،عمران صاحب سچ بولنے والوں کی زبان بندی سے تاریخ کے آئینے میں آپ کا چہرہ سیاہ ہی رہے گا بیروزگار ہوتے مظلوم میڈیا ورکرز اور غریب عوام پر ہر ظلم کا آپ کو حساب دینا ہوگا ،فسطائیت کے خلاف، دستوری حقوق اور آزادی اظہار رائے کے آئینی حق کی جدوجہد میں میڈیا ورکرزکے ساتھ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -