اپوزیشن ختم ہو گئی ،حکومت کو کوئی خوف نہیں : شیخ رشید 

اپوزیشن ختم ہو گئی ،حکومت کو کوئی خوف نہیں : شیخ رشید 
اپوزیشن ختم ہو گئی ،حکومت کو کوئی خوف نہیں : شیخ رشید 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ختم ہوگئی، حکومت کو کوئی خوف نہیں، شہباز شریف جتنی مرضی کوشش کرلیں بالآخر انہیں ٹھس ہونا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مہینے ڈیڑھ مہینے میں قومی سلامتی کی سیاست ہوگی، حکومت اور اپوزیشن کے اچھے تعلقات ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازش ہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کیے جائیں۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف بہت زہر اگلا جا رہا ہے، پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

مزید :

قومی -