کیپٹن کرنل شیر خان کا 22 واں یومِ شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام جاری کردیا

کیپٹن کرنل شیر خان کا 22 واں یومِ شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام ...
کیپٹن کرنل شیر خان کا 22 واں یومِ شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 22 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کیپٹن کرنل شیر خان کے 22 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں شہید  کیپٹن کرنل شیر خان پر فخر ہے، کارگل جنگ کے ہیرو نے  اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے  غیر معمولی عزم  اور بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جب کہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔ انہوں نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ انڈین فوج نے ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔ کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔